پوری قوم کو یہ بات پتہ ہے کہ جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی اسی نے 9 مئی کرایا، سہیل آفریدی

فوٹو سوشل میڈیا

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ایکس / سابقہ ٹویٹر پر 9 مئی کے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں میرا نام تک نہیں لیکن اب جب کہ باقی سارے وار خالی گئے ہے تو 9 مئی کے کیسز میں میرا نام ڈلوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے میرے بطور وزیر اعلیٰ انتخاب میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی کئی، پھر منشیات اور سمگلنگ کے جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کی، پھر دہشتگردوں کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی گئی اس کے بعد میرے آبائی علاقے کے عوام کو زبردستی انخلا پر مجبور کیا گیا تاکہ مجھے سیاسی طور پر نقصان پہنچائے۔

سہیل آفریدی نے اپنے پیغام میں مشورہ دیا کہ میرے یا تحریک انصاف کے خلاف اتنی محنت اور سازش کرنے کے بجائے ان لوگوں کو پاکستانی قوم کے آصل نمائندے عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر بات کر لینی چاہیئے، تاکہ ان کے اپنے پیدا کردہ بحرانوں اور مسائل سے پاکستان آگے بڑھ سکے اور یہاں دیر پا ن قائم ہوں۔

متعلقہ خبریں۔