پشاور ہائیکورٹ نے وادی تیراہ میں مبینہ آپریشن اور نقل مکانی پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کر لیں

فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ میں تیراہ آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس کامران حیات نے کی، ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل اور قبائلی عمائدین عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کے ریمارکس کے مطابق، آپریشنز میں نقصانات کے ازالے سے متعلق دو نئی درخواستیں دائر ہوئی ہیں، نئی درخواستوں کو تیراہ آپریشن کیس کے ساتھ یکجا کر دیا گیا ہے، ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ، صوبائی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کے سامنے سوال اٹھا کہ، اگر دونوں حکومتیں انکاری ہیں تو متاثرہ علاقے کیوں بند ہیں، تیراہ اور اپر باڑہ کو عوام کے لیے بحال کیا جائے تاکہ لوگ گھروں کو واپس جا سکیں۔

عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں۔