
فوٹو: ایل ایس نیوز
پشاور: خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈائرایکٹر جنرل واصف سعید کی نگرانی میں خصوصی فوڈ سیفٹی ٹیم کا رات گئے حطار انڈسٹریل زون ضلع ہری پور میں بڑا آپریشن۔ آپریشن میں بہاولنگر، پنجاب سے تعلق رکھنے والا گروہ مصنوعی دودھ بناتے یونٹ رنگوں ہاتھ پکڑا گیا۔
ذرائع کے مطابق انٹیلجنس بیسڈ معلومات کی نشان دہی پر پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اب خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے اس مکروہ دھندے کو بے نقاب کیا۔
فیکٹری غیر قانونی طور پر چلائی جارہی تھی جہاں سے مصنوعی دودھ میں استعمال ہونے والے کیمیکلز اور دیگر اشیاء بڑے مقدار میں برآمد ہوئے۔
ڈائرایکٹر جنرل واصف سعید کے مطابق منیجر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کی خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔
ڈائرایکٹر نے مزید کہا کے انسان دشمن عناصر کو کسی صورت نہیں چوڑا جائے گا۔
واصف صعید نے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کے وژن اور پالیسی گائیڈ لائنز اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں جاری ہے۔








