
فوٹو: فائل
پشاور وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نئے پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک پی آر ایم سسٹم کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔
اس نئے ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم کا بنیادی مقصد نمبر پلیٹ کے عمل کو جدید شفاف اور آسان بنانا ہے ، جبکہ جعلی نمبر پلیٹس اور گاڑیوں کی کلوننگ کو روکنا بھی اس کا اہم حصہ ہے ۔
نئے نظام کے تحت شہری اپنا گاڑی نمبر شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی طرح ہمیشہ اپنے نام پر رکھ سکے گا ۔
گاڑی فروخت کرنے کے بعد بھی نمبر پلیٹ پرانے مالک کے پاس ہی رہے گی ۔
خریدار کو اپنی نئی گاڑی کے لیے نئے نمبر کی درخواست دینا ہوگی ۔
شہری اپنا مخصوص نمبر تین سال تک بغیر گاڑی کے بھی محفوظ رکھ سکے گا ۔
نمبر منتقل کرنے پر کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی ۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق پی آر ایم سسٹم گاڑیوں کے غلط استعمال ، جعلی نمبر پلیٹس اور جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کے شناخت میں نمایاں بہتری لائے گا ۔
وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا پورا عمل جلد از جلد مکمل طور پر آن لائن کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سہولت مل سکے ۔











