پاک افغان بارڈر کی بندش کے خلاف پشاور باغ ناران میں گرینڈ جرگہ ، مطالبات سامنے آگئیں ۔

فوٹو: ایل ایس نیوز

پشاور: پشاور باغ ناران میں پاک افغان بارڈر کی طویل بندش کے خلاف چیمبر آف کامرس، خرلاچی, غلام خان اور طورخم کلیئرنگ ایجنٹس اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی ـ شرکاء نے بارڈ بندش کی وجہ سے تجارت، روزگار اور مقامی معیشت پر پڑنے والی منفی اثرات پر شدید تحفظات کا اظہارکیاـ

اس موقع پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے آل کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے چئیرمن معراج الدین شینواری کا کہنا تھا کے بارڈر کی طویل بندش کی وجہ سے تاجروں اور مقامی آبادی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہےـ

ان کا کہنا تھا کہ بارڈر بندش کے باعث ہونے والے نقصانات اتنے شدیدہے کہ انہیں الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہےـ

معراج الدین شینواری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے 90 فیصد فیکٹریاں افغانستان کے ساتھ تجارت پر منحصر ہےـ

کہا اب وقت آگیا ہے کہ سب ایک ہوکر اس پالیسی کے خلاف آواز بلند کرےـ

معراج الدین شینواری نے دونوں ممالک کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ایک مشترکہ گدینڈ جرگہ تشکیل دیا جائے تاکہ بارڈر بندش کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے

متعلقہ خبریں۔