
فوٹو سوشل میڈیا
پشاور: سابق سینیٹر مشتاق احمد نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں غزہ کی خریداری سے متعلق امریکی قرارداد کے حق میں ووٹ دے انتہائی افسوناک کردار ادا کیا ہے۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی مندب خود کہتا ہے کہ ہمارے نکات قرارداد میں شامل نہیں اس کے باوجود قرارداد کے حق میں ووٹ دیا گیا۔ جبکہ دوسرے جانب روس اور چین نے منصوبے میں فلسطینی ریاست کا واضح دائرہ کار نہ ہونے کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے اہلیانِ غزہ کے قربانیوں کا سودا کیا، پاکستان کی روح فلسطین کو فروخت کیا، ہم اس کو مسترد کرتے ہیں
کہا زندگی کے آخری سانس خون کے آخری قطرے تک آزادی فلسطین کی جدو جہد جاری رہے گی۔











