وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پشاور دھماکے پر اظہارِ ہمدردی کے بجائے الزام تراشی کی ، شفیع جان

فوٹو: ایل ایس نیوز

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے منگل کر روز وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز کا پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش دھماکے کے روز خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید افسوسناک ہے۔

شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کے بجائے الزام تراشی کی ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے اپنے تمام مصروفیات ترک کر کے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت اور شہدا کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔

وفاق کا خیبر پختونخوا کے ساتھ رویہ افسوسناک ہے۔ مریم نواز کی سیاست الزام تراشی سے شروع ہوکر نفرت پر ختم ہوتی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے۔ صوبے کے امن اومان کے لیے امن جرگہ کے ذریعے اتفاق واتحاد کی پیشکش کی، تمام سیاسی جماعتوں نے ساتھ دیا۔

متعلقہ خبریں۔