وزیر اعظم نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا 20 نکاتی امن منصوبے پر ردعمل کے جواب میں کہا ٹرمپ کے شکر گزار ہیں ہم جنگ بندی کے قریب ہیں ۔

فوٹو: سوشل میڈیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر فلسطینی مزاحمتی تحریک کے مثبت ردعمل پر کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں ۔

‎وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ امن کے اتنے قریب ہیں جتنا کہ فلسطینی عوام پر جاری اس ظلم کے آغاز کے بعد کبھی نہیں ہوئے ، پاکستان نے ہمیشہ سے فلسطینی عوام کا ساتھ دیا اور اور ساتھ دیتا رہے گا ۔

‎انہوں نے کہا ٹرمپ کے ساتھ ساتھ قطر ، سعودی عرب ، انڈونیشیا ، متحدہ عرب امارات ، ترکیہ ، اردن اور مصر کی قیادتوں کا شکر گزار ہوں ، جنہوں نے اقوام متحدہ کے 80 ویں اجلاس میں امریکی صدر کے ساتھ فلسطینی مسئلے کے حل کے لیے کوششیں کی ۔

‎وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ حماس کے جاری کردہ بیان جنگ بندی اور امن کی ایک کھڑکی کھولتا ہے ، جسے ہم دوبارہ بند نہیں ہونے دینا چاہتے ۔

‎انہوں نے واضح کیا کہ کہ انشاء اللہ پاکستان اپنے تمام شراکت داروں اور برادر ممالک کے ساتھ مل کر فلسطین میں دائمی امن کے قیام کے لیے کام کرتا رہے گا ۔

متعلقہ خبریں۔