نیشنل گیمز خیبر پختونخوا کا 480 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔ معاون خصوصی شفیع جان

میڈیا : سوشل میڈیا

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں منعقد ہونے والے نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑی بھر پور شرکت کریں گے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے 480 کھلاڑی نیشنل گیمز میں شرکت کریں گے۔ جس میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے نقد انعامات بھی دیے جائیں گے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

صوبائی حکومت وزیر اعلی کی قیادت میں نوجوان ٹیلینٹ کو سامنے لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ساتھ میں خیبر پختونخوا میں تحصیل سطح پر سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔