
فوٹو: سوشل میڈیا
پشاور: نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوہ سہیل آفریدی کے زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس آج منعقد ہوا، اجلاس میں آئی جی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکٹریز، انتظامی سیکٹریز، اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں گڈ گورننس روڈ میپ اور امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- اجلاس میں صوبے کے مجموعی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں وزیر اعلی سہیل آفریدی نے ضم اضلاع میں ٹرائبل میڈیکل کالج اور ٹرائبل میڈیکل یونیورسٹی بنانے، ساتھ ہی ضم اضلاع میں تحصیل سطح پر پلے گراونڈز کے تعمیر اور سیف سٹی پراجیکٹ کا بھی اعلان کیا۔
وزیر اعلی نے پولیس کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس نے دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں-
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس کو فنڈز کی فراہمی کی کوئی کمی نہیں ہوگی اور انہیں جدید اسلحے و آلات سے لیس کیا جائے گا
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ صوبے میں 3MPO کے تحت کسی بھی شخص کو گرفتار نا کرنے اور سیاسی بنیادوں پر ایف آئی آر درج نہیں کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ وفاق ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت تمام آئینی حقوق فراہم کرے کیونکہ صوبے میں وفاق کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی دوبارہ سر آٹھا رہی ہے۔
اجلاس کے آخر میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں عمران خان کے وژن کے مطابق عوامی خدمت اور شفافیت کو یقینی بنایا جائیں گا۔










