مسلم لیگ کی غلط پالیسیوں نے ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار کردیا ، شفیع جان ‎

فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات شفیع جان نے اختیار ولی کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاق پر مسلط ٹولے نے ہارے ہوئے شخص کو پی ٹی آئی پر بہتان تراشی کے لیے بھرتی کیا ہے ۔

‎شفیع جان نے کہا اختیار ولی ایک غیر سنجیدہ شخص ہے جو روزانہ ایک منتخب وزیر اعلی کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے ، نوشہرہ کے عوام نے انہیں مسترد کرکے اپنی حیثیت یاد دلائی ہے ۔

‎ان کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کی توجہ عوامی فلاح اور معیشت کے بجائے اپنی کرپشن چھپانے پر مرکوز ہے ، عمران خان اور وزیراعلی نے مسلم لیگ ن کی نیندیں حرام کردی ہے۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے سامنے عمران خان کی بہنوں اور اراکین پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا ، ملک پر ان قابض ٹولے نے پی ٹی آئی کے خلاف ظلم ، جبر اور فسطائیت کی تمام حدیں پار کردی ہیں ۔

متعلقہ خبریں۔