محمد حارث کا بابر اعظم کو مشورہ دینا مہنگا پڑ گیا

فوٹو: فیس بک

پشاور: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے ساتھی سینئر کرکٹر بابر اعظم کو ان کہ بیٹینگ سٹرائیک ریٹ کے حوالے سے مشورہ دیا اور کہا کہ ان کو اپنا بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانا چائیے۔ جس پر کئی سابقہ کرکٹرز اور ساتھ ہی بابر کے مداحوں نے ان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

انٹرویو میں صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا بابر اعظم کو اپنی ٹی ٹونٹی بیٹنگ پوزیش میں ردوبدل کرنا چائیے؟ جس پر محمد حارث نے جواب دیا اور کہا کہ ہا کرنا چائیے ۔ ان کہ اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پہ سابقہ کرکٹرز ،صحافیوں اور مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

کھیل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے صحافی باصط علی کا کہنا تھا کہ محمد حارث کے اس بیان کے بعد ان کو ڈھنڈے مارنے چائیے ۔
بعض صحافیوں نے کہا کہ حارث کو پہلے اپنی ویلیو بنانی چائیے پھر سینئیر کرکٹرز کے بارے میں بات کرے۔

اس کہ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی محمد حارث کو ان کہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں۔