ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو طنزیہ جواب

فوٹو: جنگ نیوز

گریٹا تھنبرگ نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایک بار پھر میرے کردار پر بات کی ہے ۔

‎امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیا سے کہا تھا کہ تھنبرگ صرف مسئلے پیدا کرنے والی لڑکی ہے ، غصہ قابو کرنے میں انہیں مشکلات ہیں ، اسے ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے ۔

‎گریٹا تھنبرگ نے اپنی سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی باتوں کا طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک مرتبہ پھر میرے کردار کے بارے میں اپنی بے حد خوشامدانہ رائے کا اظہار فرمایا ہے ، جس پر میں اپنی ذہنی صحت سے متعلق ان کی تشویش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر آپ کے پاس ان نام نہاد ” غصے کے انتظام کے مسائل ” سے نمٹنے کے لیے کوئی تجاویز ہوں ، تو میں براہ کرم انہیں جاننا چاہوں گی کیونکہ آپ کی شاندار ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ آپ خود بھی ان مسائل میں مبتلا رہے ہیں ۔

‎یاد رہے کہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو غزہ کے لیے امداد لے جانے پر دوسری مرتبہ اسرائیل نے گرفتار کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں۔