قومی کرکٹر حیدر علی کی لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی الزام میں گرفتاری، حقیقت کیا ؟

سورس : سوشل میڈیا

قومی کرکٹر حیدر علی کو مانچسٹر پولیس نے پانچ اگست کو ان کے ہوٹل سے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق ، پولیس نے حیدر علی کو ایک برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کی جانب سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الزام لگانے والی لڑکی سے کرکٹر حیدر علی کی گرفتاری سے پہلے یعنی 23 جولائی کو ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات سے پہلے دونوں کے درمیان واٹس ایپ پر پیغامات کا تبادلہ بھی ہوا تھا جو بظاہر دونوں کی باہمی رضامندی سے کیا گیا تھا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واقعے کے بعد حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر کے انہیں قانونی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بعدازاں مانچسٹر پولیس نے حیدر علی کو ضمانت پر رہائی دے دی ہے جبکہ ان کے خلاف تحقیقات تاحال جاری ہے۔

دوسری طرف حیدر علی نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی زیادتی نہیں کی اور ساتھ ہی کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں الزام کا بھر پور قانونی دفاع کریں گے۔

متعلقہ خبریں۔