
فوٹو : سوشل میڈیا
قبائلی اضلاع میں ہونے والے ڈرون حملے بند کروانا خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے
سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز اہل خانہ اور وکلأ سے گفتگو کرتے ہوے کہا خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو کمزور کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا گیا جسے خیبر پختونخوا حکومت کو فوری طور پر بند کروانا ہوگا۔ علی امین گنڈاپور کو خصوصی ہدایت کرتا ہوں کہ صوبے کی عوام پہلے ہی سیلاب کی وجہ سے متاثر ہیں لہذا اس آپریشن کے خلاف بھر پور مزاحمت کر کے اس رکوائیں۔ قبائلی اضلاع میں ہونے والے ڈرون حملے بند کروانا خیبر پختونخوا حکومت کی زمہ داری ہے۔
اس کے ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی نے افغانستان میں زلزلے پر بات کرتے ہوے کہا کے افغانستان میں زلزلے پر میرا دل بہت رنجیدہ ہے اور مجھے دکھ ہے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو زبردستی ملک سے باہر نکال رہے ہیں جبکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے- خیبر پختونخوہ حکومت کو بھی اپنے افغان بھائیوں کا ساتھ دیں ۔
اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم نے بلوچستان میں اختر میںنگل کے والد کی برسی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ، کہا بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہورہے ہےکیونکہ وہاں پر عوامی نمائندگان کو حکومت کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ 8 ستمبر کو محمود اچکزئی کی ہڑتال کی کال پر تحریک انصاف بھر پور شرکت کرے۔ بلوچستان کی عوام کو دہشتگردی اور ہائبرڈ ماحول سے نجات ملنی چاہیے۔











