
فوٹو: فائل
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی نے کہا کہ کیا ٹرمپ اب بھی شہباز شریف اور مسلم لیگ کے نزدیک نوبل انعام کے لیے نامزدگی کا مستحق ہے ؟
انہوں نے کہا ابتداء میں پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ اگر ٹرمپ اقتدار میں آئے تو ان کے لیے نجات دہندہ ثابت ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا دنیا جنگ اور تشدد کے خلاف متحد ہونا ہوگا ، امریکہ اور ان کے اتحادیوں کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی ۔
حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کیا عالمی اقدار ، اصول اور قوانین اب بھی کوئی حیثیت رکھتے ہیں ، وہ عالمی ادارے کہاں ہیں جو امن اور انصاف کے صامن ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ؟











