
فائل فوٹو
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ جاری، الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کے شعبہ امراض چشم کی تازہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دائیں کی نظر 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بائیں آنکھ کی بینائی نارمل حدود میں ہے جبکہ چشمہ لگانے کے بعد 6/6 تک ریکارڈ کی گئی جو مکمل اور تسلی بخش ہے، جبکہ بائیں آنکھ میں سوجن بتدریج کم ہورہی ہے
علاج ماہرین کی زیرنگرانی جاری ہے اور ادویات باقاعدگی سے دی جارہی ہیں، ڈاکٹرز کے شیڈول کے مطابق آئیندہ (Anti-VEGF) ڈوز بھی دی جاسکتی ہے۔
سینئر ماہرین نے مریض کی موجودہ حالت پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ذاتی معالجین کو بھی مکمل طور پر آگاہ کیا گیا ہے اور علاج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔







