عمران خان کی بہن علیمہ خان پر میڈیا ٹاک کے دوران انڈے سے حملہ ‎

فوٹو: ایل ایس نیوز

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو میڈیا سے گفتگو کے دوران دو خواتین نے انڈہ مارا

‎تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھی کہ اچانک دو نامعلوم خواتین نے ان پر انڈہ پھینک دیا ۔ جس کے بعد کارکنان نے خواتین کو پکڑ لیا ۔

‎علیمہ خان واقعے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئی جبکہ خواتین کو پولیس نے حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا ۔

‎پی ٹی آئی کارکنان نے اس حرکت کے بعد شور شرابا کیا اور پولیس نے معمالات سنبھالنے کی کوشش کی ۔

متعلقہ خبریں۔