
فوٹو: فائل
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں دس سال سزا پر معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ جعلی کیس میں سزا سنانا افسوسناک ہے ۔
شفیع جان نے کہا کہ توشہ خانہ کا منگھڑت ، بے بنیاد اور جعلی کیس انصاف کے تقاضوں کے سراسر منافی ہے ، عمران خان کو وکلاء تک رسائی نہیں دی ، انہیں سزا سنانا انصاف کے ساتھ کھلواڑ ہے ۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ جعلی مقدمات کا مقصد عمران خان کو جھکانا ہے لیکن بانی واضح کرچکے ہیں کہ ساری زندگی جیل میں گزاروں گا لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گا ۔
انہوں نے مزید کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اس فیصلے کے خلاف قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کرے گی ۔
عمران خان کے حوالے سے کہا وہ عوامی لیڈر ہے جنہیں قوم سے خدمت کی سزا دی جا رہی ہے ، عمران خان اپنے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں ۔









