علیمہ خان کے دھرنے پر پنجاب پولیس کے لاٹھی چارج ، معاون خصوصی شفیع جان کا سخت ردِعمل ‎

فوٹو سوشل میڈیا

‎گزشتہ رات بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بہنوں کے پرامن دھرنے کے اوپر لاٹھی چارج پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور ریاستی طاقت کا خطرناک استعمال قرار دے دیا ۔

‎معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ پرامن مظاہرین پر تشدد ناقابلِ قبول اور غیر جمہوری عمل ہے ، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس کے تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔

‎شفیع جان نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے ، تشدد سے سچ کو دبایا نہیں جاسکتا ، پنجاب حکومت کی ہائی ہینڈڈنس شرمناک ، ذمہ داران کو فوراً جواب دہ بنایا جائے ۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی بہنوں اور خواتین مظاہرین پر تشدد ریاستی طاقت کا خطرناک استعمال ناقابلِ برداشت ہے ، اور لاٹھی چارج جمہوری اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

متعلقہ خبریں۔