طلال چوہدری کے ایمل ولی پر الزامات ، سابق وزیر اعلی حیدر ہوتی بھی بول پڑے ۔

فوٹو : سوشل میڈیا

پشاور (ایل ایس نیوز ) گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے مزکزی صدر ایمل ولی پر پر لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں سابق وزیر اعلی حیدر ہوتی بھی خاموش نہ رہ سکے کہا طلال چوہدر حلف آٹھا کر کہہ دے کہ کیا آپ کی حکومت فارم 47 کی نہیں؟ کیا آپ پنجاب میں جیتے ہیں ؟

حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں ن لیگ کے اراکین اپوزیشن بنچوں پر تھے، ان سے پوچھ لیں کے حکومت کیسی تھی۔

سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 2013 اور 2018 میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات جیتے، یہ پارٹی کا فیصلہ تھا، ورنہ اگر آپ کو ووٹ دینے کی غلطی نہ کی ہوتی تو 2024 میں بھی جیت جاتے۔

انہوں نے کہ سیاست میں وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، آج آپ پر مہربان ہے، کل کسی اور پر ہوگا ، ذرا اپنے وزیر اعظم سے پوچھ لیں کہ اتحادی حکومت میں کیوں بار بار کہا گیا کہ کابینہ کا حصہ بنیں۔

اس کی ساتھ ہی حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ سیاست میں رہتے ہوئے نہ کارخانے بنائے، نہ بیرون ملک جائدادیں بنائیں۔ مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام نہیں لگا اور نہ ہی میں رات دو بجے تنظیم سازی کرتے ہوئے پکڑا گیا ہوں۔

متعلقہ خبریں۔