صوبے کو پس پشت ڈال کر صرف ایک قیدی کی رہائی پر توجہ کسی بھی طور پر جائز نہیں۔ میاں افتخار

فوٹو: سوشل میڈیا

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کے زیر صدارت 28 دسمبر جلسہ عام کے تیاریوں کے سلسلے میں باچا خان مرکز میں اے این پی کے زمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی صدر سمیت اے این پی کے دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ بشیر بلور شہید نے ہمیں غیرت، حوصلے اور ننگ کی زندگی کزارنے کا درس دیا ہے۔جلسہ عام میں شہید امن بشیر احمد بلور سمیت قومی تحریک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبے کے صورتحال پر بات کرتے ہوئے میاں افتخار کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو صوبے کی موجودہ حلات کی اونر شپ لینی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک مرکزی اور صوبائی حکومت ایک میز پر نہیں بیٹھتی، دہشتگردی سمیت کسی مسئلے کا حل ممکن نہیں۔

جلسہ عام شہدائے عوامی نیشنل پارٹی 28 دسمبر کو بروز اتوار نمک منڈی چوک پشاور میں منعقد ہوگا

متعلقہ خبریں۔