صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی کا قیام خوش آئیند ہے، محکمہ خزانہ وفاق کو بقایاجات سے متعلق ہر ہفتے خط ارسال کرے۔

فائل فوٹو

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے زیر صدارت جمعہ کے روز صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تمام نئے تعینات ہونے والے سیکٹریز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کے لیے تمام آئینی اور قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کردی گئی جو کہ خوش آئندہ ہے۔سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کرینگے، واجبات کے حوالے سفارشات وفاق کو پیش کئے جائیں گے۔

وزیر اعلی نے ہدایت دی کہ این ایچ پی، این ایف سی اور باقی تمام محکمے بقایاجات پر وفاق کو ہر ہفتے خط ارسال کرے۔

وزیر اعلی نے کہا کی ضم اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جبکہ ساتھ سال میں صرف 168 ارب روپے دیے گئے، 532 ارب اب بھی بقایا ہیں۔

سہیل آفریدی نے تمام نئے تعینات ہونے والے سیکٹریز کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کو نئی ذمہ دار یاں کسی سفارش پر نہیں بلکہ مکمل میرٹ پر دی گئی ہیں۔ جس طرح میرٹ پر آپ کی تقرری کی گئیں ہیں اسی طرح آپ سے میرٹ کی بالادستی کی توقع ہے۔ اگر کسی کرپشن کی شکایت مجھے موصول ہوئی تو فورا آپ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں۔