سہیل آفریدی کا مریم نواز کوخط، عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں رکاوٹ قابل قبول نہیں۔بانی کے بہنوں سمیت اہلاخانہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔

فوٹو فائل

وزیر اعلی خیبر پختوخوا سہیل آفریدی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو چار نکات پر مشتمل خط لکھا جس میں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے حوالے عدالتی احکامات اور ان کے بہنوں کے ساتھ گزشتہ دنوں ہونے والے سلوک سے اگاہ کیا۔

سہیل آفریدی نے خط میں لکھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ قابل قبول نہیں ۔ عمران کے بہنوں سمیت اہل خانہ کے ساتھ ہونے والے بدسلوکی، بزرگ خواتین کو سڑک پر بٹھایا گیا۔

سہیل آفریدی نے خط میں مطالبہ کیا عدالتی احکامات پر فوری عمل درامد، بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف کاروائی، جیل انتظامیہ اور پولیس کو واضح ہدایات، ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کا قیام عمل میں لایا جائے۔

خط میں پنجاب حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔