
فوٹو: اے ائی
ساہیوال: ساہیوال میں مقامی پاور پلانٹ میں کام کرنے والے ایک خانساماں جس کو اپنے دو ساتھیوں کی طرف سے کئی عرصے سے اجتماعی زیادتی اور بلیک میلینگ کا نشانہ بنایا جا رہا تھا ، نے اپنے دونوں ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا
ساہیوال کے یوسف والا پولیس سٹیشن میں درج ایف ائی ار میں الزام لگایا گیاہے کہ پلانٹ کے سیکورٹی فوکل پرسن اور اس کا کزن بار بار خانساماں کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور ویڈیو بنا کر متاثرہ شخص کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے
خانساماں جو کہ گزشتہ تین سال سے پلانٹ میں ملازم ہے، انہوں اپنے بیان میں بتایا کہ ایک سال قبل دونوں ملزمان نے اسے دوستی کے بہانے گھر پر دعوت دیا جہاں دونوں ملزمان نے اس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موبائل پر اس کی ویڈیو بھی بنائی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔








