
فوٹو : سوشل میڈیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی انڈر 19 ایشیاء کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ سرفراز احمد کو قومی ٹیم کا منیجر اور مینٹور مقرر کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اے سی سی انڈر 19 ایشیاء کپ 12 دسمبر سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جاۓ گا۔ قومی ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کریں گے جبکہ ایوںٹ میں عثمان خان نائب کپتان ہونگے۔
دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور امیر منہاس اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔











