سابق وزیر اعلی علی امین میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے: گورنر کے پی

فوٹو: سوشل میڈیا

سابق وزیر اعلی علی امین میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے: گورنر کے پی

پشاور: گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جیسے میر جعفر اور میر صادق غدار تھے، علی امین گنڈاپور کا بھی وہی حساب ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی سے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عباد اللہ سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی آج کی سیاسی صورتحال پر خوب سوچ بچار اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور ایک نالائق اور کرپٹ آدمی تھے، کبھی کہتے وہ ریاست کے ساتھ ہیں، کبھی کہتے دہشتگردوں کے ساتھ ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ نئے نامزد وزیر اعلیٰ بھی کوئی قابل نہیں، صوبے پر ایسی خراب سربراہی کا بوجھ ڈالنا ٹھیک نہیں ہے۔

دوسری طرف خیبر پختونخوا میں جو سیاست چل رہی ہے اس کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس میں سیاسی صورتحال اور آئیندہ حکمت عملی پر غور ہوگا۔

متعلقہ خبریں۔