
Photo : Obama/ X
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان جاری جنگ کے ممکنہ اختتام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات غزہ کے عوام اور اسرائیلی خاندانوں کے لیے ممکنہ جنگ بندی باعث اطمینان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ دو سال کے ناقابلِ تصور نقصان اور دکھ کے بعد غزہ اور اسرائیل کے لوگوں کے لیے یہ بات باعث اطمینان ہے کہ اس طویل تنازعہ کے خاتمے کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔
سابق امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا مجھے امید ہے باقی ماندہ یرغمالیوں کو جلد اپنے خاندانوں سے ملایا جائے گا اور غزہ کے اندر تباہ حال زندگیاں گزارنے والے شہریوں تک ضروری امداد پہنچنا شروع ہوجائے گی ۔
اوباما نے مزید کہا وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی عوام امریکہ اور برادر ممالک کے تعاون سے غزہ کی بحالی کا مشکل مگر ضروری عمل شروع کریں ، اور ایک ایسے پائیدار امن کے قیام کی جانب بڑھیں جو دونوں قوموں کی مشترکہ انسانیت اور بنیادی حقوق کے اعتراف پر مبنی ہو ۔
یاد رہے کہ دو سال کے طویل اور تباہ کن جنگ کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے مزاحمتی گروپ نے امریکا کے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے ۔
صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اعلان کیا تھا کہ اس غیر معمولی معاہدے میں کردار ادا کرنے والے قطر ، مصر اور دیگر ثالثوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ دن مسلم دنیا ، اسرائیل ، امریکہ اور تمام ہمسایہ ممالک کے لئے ایک عظیم دن ہے










