‎رونقیں بحال، انتظار کی گھڑیاں ختم پشاور عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کی رونقیں بحال۔

فوٹو: ایل ایس نیوز

پشاور ( ایل ایس نیوز ) پشاور عمران خان کرکٹ سٹیڈیم, جس کا پرانا نام عمران خان کرکٹ سٹیڈیم تھا، کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں ۔10 سال بعد قائد اعظم ٹرافی کے ساتھ ڈومیسٹیک کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے ۔ عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں آخری بار ڈومیسٹک میچ نومبر 2016 میں کھیلا گیا تھا، جس کے بعد عمران خان کرکٹ سٹیڈیم نیشنل اور انٹرنیشنل میچز کی میزبانی سے محروم رہا۔

پی سی بی کی جانب قائداعظم ٹرافی کے سیزن 2025-2026 کی دو میچز کی میزبانی پشاور کو دی گئی ہے ۔آج 10 سال بعد پہلا میچ پشاور اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ پشاور ٹیم کی قیادت محمد رضوان جبکہ سیالکوٹ ٹیم کی قیادت فاسٹ باولر عماد بٹ کو سونپی گئی ہے۔

پشاور کی شائقین کرکٹ عرصہ دراز سے اپنے ہوم گراؤنڈ اپنے ستارو کو کھیلتا دیکھنے کے منتظر تھے۔ لیکن آج ان کا انتظار اختتام کو پہنچا۔

اب امید کی جارہی ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی واپسی پشاور میں انترنیشنل اور پی ایس ایل میچز کی بحالی میں بھی مدد دے گی۔

یاد رہے کہ 2006 کے بعد پشاور میں امن ومان کی خراب صورتِ حال اور2016 میں سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی وجہ سے تقریبإ 20 سال تک سٹیڈیم ملکی وغیرملکی میچز کی میزبانی سے محروم رہا۔

متعلقہ خبریں۔