خیبر پختونخوا میں کوئی بھی بچہ مالی مشکالات کی وجہ سے تعلیم ادھورا نہیں چھوڑے گا۔ وزیر اعلی سہیل افریدی

فوٹو سوشل میڈیا

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل افریدی نے منگل کے روز غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صوابی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے جی ائی کے انسٹیٹیوٹ میں فیکلٹی اپارٹمنٹس کا افتتاح کیا۔وزیر اعلی نے جی ائی کے میں زیر تعلیم قبائلی اضلاع کے طلبہ کے لیے 20 سکالر شپس کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر سہیل افریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب بھی طلبہ کو ضرورت پڑی عمران خان کی صوبائی حکومت انکی مدد کے لئے حاضر ہوگی۔ خیبر پختونخوا میں کوئی بھی بچہ مالی مشکلات کے باعث تعلیم ادھورا نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ جی ائی کے انسٹیٹیوٹ کے انجنیرنگ ڈیپاٹمنٹ میں 500 طالبات شامل ہیں۔ طلبہ نئے آئیدیاز لے کر ائیں، خیبر پختونخوا حکومت بھر پور سپورٹ فراہم کرے گی۔

جی ائی کے انسٹیٹیوٹ قومی یکجہتی کی مثال بن چکا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا جی ائی کے انسٹیٹیوٹ کے گریجویٹس پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں جو قابل فخر ہے۔

متعلقہ خبریں۔