فوٹو: سوشل میڈیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف ڈرون حملے اور گڈ طالبان ناقابلِ قبول قرار، گرینڈ جرگے کے انعقاد کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور ممکنہ آپریشن ، امن کی بحالی اور ڈرون حملوں کے حوالےسے گفتگو کی گئی ۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی ) کا اعلامیہ پیش کرتے ہوئے بتایا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم ہر ضلع کے مشران کو مدعو کرکے ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا جائے گا ، وزیر اعلی کا کہنا تھا ہمیں ماضی کے آپریشنز سے کوئی مثبت نتائج نہیں ملے بلکہ ہمارے لوگوں اور فورسس دونوں کو نقصان اٹھانا پڑا لہذا کے پی میں کسی بھی قسم کے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے ۔
اعلامیہ میں مزید کہا آج کے بعد ڈرون حملوں سے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی نہیں ہوگی کیونکہ اس سے ہمارے اپنے لوگ شہید ہورہے ہیں ، ہمارے فورسس گڈ طالبان کو سپورٹ کرتے ہیں اور جب ہم نے آپریشن کیا اور طالبان کو پکڑا تو اداروں والے آکر آزاد کروا کر کہتے تھے کہ ہم ان کو استعمال کرتے ہیں ، اپنے وردی والے فورسس کے ذریعے جنگ لڑے گڈ طالبان کے ذریعے جنگ لڑنے سے عوام ، پولیس اور اداروں کے درمیان اعتماد ختم ہورہا ہے گڈ طالبان کسی صورت قابل قبول نہیں اگر ضرورت ہے تو وردی پہنا کر کشمیر میں لڑا لو ۔
وزیر اعلی کے گفتگو کے ردعمل میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹویٹ میں کہا ” دہشتگردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہونگے ۔