خیبر پختونخوا میں خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی بڑی مہم کا آغاز ، 60 لاکھ بچوں کو ویکسین لگانے کا ہدف ‎

فوٹو : سوشل میڈیا

‎پشاور : خیبرپختونخوا میں خسرہ و روبیلا مہم سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ، معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 12 روزہ خصوصی مہم کے دوران 60 لاکھ بچوں کو ویکسین اور حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے ۔

‎انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی میں بہتری لانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ، اس لئے صحت و تعلیم کے نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جارہی ہے ، اور کہا کہ ویکسینیشن مہم کی کامیابی میں علماء ، اساتذہ اور والدین اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

‎شفیع جان نے مزید کہا کہ ہم عوام کے ووٹ سے منتخب ہوئے ہیں اور عام لوگوں کے مسائل کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں۔