خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی بڑی کاروائیاں ، مصنوعی اور غیر معیاری دودھ تیار کرنیوالوں کی یونٹ بے نقاب ‎

فوٹو: فائل

پشاور فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مردان اور کوہاٹ میں مصنوعی اور غیر معیاری دودھ تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساڑو شاہ تخت بھائی میں گھر میں قائم دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا ۔

‎ یونٹ سے ہزاروں لیٹر دودھ برآمد کر کے موقعے پر تلف کر لئے گئے جب کہ خام مال و مشینری بھی ضبط کر لیا گیا ترجمان کے مطابق جعلی دودھ مختلف بازاروں کو سپلائی کیا جانا تھا۔

‎تفصیلات کے مطابق کوہاٹ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بازاروں میں دکانوں کی چیکنگ اور موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے جانچ پڑتال کر کے ایک دوکان اور گاڑی سے ایک ہزار ناقص دودھ برآمد کرکے تلف کردی ، ساتھ میں گاڑی سرکاری تحویل میں لے کر دوکان سیل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

‎ڈی جی واصف سعید نے واضح کر دیا کہ جعلی و غیر معیاری دودھ تیار کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ شہری ایسے انسان دشمن عناصر کی اطلاع فوری فوڈ اتھارٹی کو دیں ۔

متعلقہ خبریں۔