خیبر پختونخوا حکومت کا 35 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان افغانستان زلزلہ متاثرین کےلئے روانہ

فوٹو : سوشل میڈیا

‎خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 35 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان افغانستان میں زلزلہ متاثرین کےلئے طورخم کے راستے روانہ کردیا گیا

‎پی ڈی ایم اے کے آفس میں افغانستان کے زلزلے متاثرین کے لیے تقریب کا انعقاد ہوا ، جس میں چیف سیکرٹری پختونخوا شہاب علی اور افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے شرکت کی ۔

‎خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 35 ٹرکوں پر مشتمل سامان افغان حکام کے حوالے کی گئی ، جس میں جس میں ترپال ، تکیے ، رضائیاں اور ادویات وغیرہ شامل ہیں ۔

‎صوبائی حکام نے زلزلے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، اور ریلیف کا سلسلہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی تک جاری رہے گا ۔

‎یاد رہے کہ افغانستان میں 6 شدت کے خوفناک زلزلے سے اموات کی تعداد چودہ سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں اور آٹھ ہزار گھر تباہ ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں۔