خیبر پختونخوا حکومت کا ایکشن ان ایڈ آف سول پاور قانون سپریم کورٹ سے واپس لینے کا فیصلہ

فوٹو: ایل ایس نیوز

وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایکشن ان ایڈ آف سول پاور قانون کو واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

‎جیو نیوز کے رپورٹ کے مطابق آفتاب عالم نے کہا ہے کہ امن جرگے کے فیصلوں کی روشنی میں متعلقہ قانون واپس لے رہی ہے ۔

‎وزیر قانون نے کہا کہ اس قانون سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے جبکہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے اس قانون پر سپریم کورٹ سے اسٹے لے رکھا تھا ۔ صوبائی حکومت اب اپنا اسٹے واپس لینے کا فیصلہ کرچکی ہے ۔

‎ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو بھی صوبے کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے ، ان کا مذید کہنا تھا یہ قانون کیوں پاس کیا گیا تھا ؟ ان کے بارے میں وہی حکومتی ارکان ہی بہتر بتا سکتے ہیں جنہوں نے اس وقت یہ قانون منظور کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں۔