
فوٹو : ایل ایس نیوز
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب سے گندم کی ترسیل کے خلاف قرارداد پیش
خیبرپختونخوا کے صوبائی اسمبلی میں 9 ستمبر 2025 کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی کی جانب سے پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی کے خلاف قرارداد پیش کی اور ایوان میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب نے غیر آئینی طور پر گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کی ہے جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بارڈرز پر غیر قانونی چیک پوسٹ قائم کی گئی جو آئین کے آرٹیکل 151 کی خلاف ورزی ہے
انہوں نے واضح کر دیا کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب حکومت فوری طور پر گندم کی ترسیل پر پابندی ختم کرے ،اسمبلی میں تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی











