خشک سردی کی لہر کے خاتمے کے آثار، ملک میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

فوٹو: ایل ایس نیوز

پاکستان میں جاری خشک سردی کی لہر ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کےدو اسپیلز کی پیشگوئی کردی ہے جس کے مطابق رواں دن سے 15دسمبر تک مری، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے جبکہ 19 دسبرکو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ جڑواں شہروں میں صرف بوندا باندی متوقع ہے۔ 21 دسمبرتک مختلف علاقوں میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ بالائی خیبر پختونخوا کے علاقے گلگت بلتستان اور بلوچستان کےعلاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری ہوگی، دن کےدرجہِ حرارت تین سےچار جبکہ بعض علاقوں میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گرسکتے ہیں تاہم رات کے درجہِ حرارت میں زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق دسمبر کے آخر اورجنوری کے شروع میں اسلام آباد میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں۔