جیل جسم کو قید کرتا ہے سوچ کو نہیں ، اگر آج آپ نہیں لڑیں گے ، تو باری باری ذلت والی موت کی تیاری کریں ، ایمان مزاری کی سزا سے پہلے پیغام

فوٹو: فائل

ایمان مزاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مجھے اور ہادی کو ٹویٹس کیس میں سزا سنائی جارہی ہے ، حالانکہ تبادلے کی باقاعدہ اطلاع بھی دی جا چکی تھی ، ہم جیل کی سلاخوں ککو خوشی سے اپنائیں گے لیکن آپ اس بدنامی کو کبھی نہیں بھول پائیں گے ۔

‎انہوں نے کہا کہ پورا ٹرائل عدالت نے خود چلایا ، گواہان پر جرح سٹیٹ ڈیفنس کونسل نے کی ، جس پر ہم نے عدم اعتماد کیا تھا ، ہمارے لیے یہ سزا اس بات کی اعتراف ہے کہ ہم نے ظلم کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور جیل کی سلاخوں کو خوشی سے اپنائیں گے ۔

‎انہوں نے نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جیل میں ڈالنے سے آپ کے کرتوت کوئی نہیں بھولے گا ، ہمیں جیل میں بھیجنے سے آپ کی جرائم نہیں مٹ جائیں گے ، جیل جسم کو قید کرتا ہے سوچ کو نہیں ، لیکن جنہیں سوچنے کی صلاحیت ہی نہیں انہیں ہم ہم کیا سمجھائے ؟

‎ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے جیل جانے سے پہلے سب سے درخواست کی اور کہا ہماری جنگ کسی فرد کے لیے نہیں بلکہ ہماری بقا کی جنگ ہے ، اگر آج آپ انہیں نہیں لڑیں گے تو باری باری ذلت والی موت کی تیاری کرے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں نا کوئی آئین ہے ، نا قانون نا عدالتیں نا پارلیمان اور نا ہی میڈیا ۔

متعلقہ خبریں۔