جرائم پیشہ ، کرپٹ اور مافیا کے ساتھ روابط رکھنے پر 6 ایس ایچ اوز معطل ، کریک ڈاؤن مزید تیز ‎

فوٹو : فیس بک


‎سی سی پی او پشاور میاں سعید احمد کے زیر صدارت سزا و جزا کے اصولوں پر اجلاس منعقد ہوا ، جس میں کرپٹ عناصر سے روابط رکھنے پر 6 ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا ۔

‎سی سی پی او کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ تعلق رکھنے پر 6 ایس ایچ اوز سمیت ایک چوکی انچارج اور ایک جونئیر کلرک کو بھی ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ۔

‎اجلاس میں ناقص کارکردگی پر 6 ایس ڈی پی اوز اور 11 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ۔ اور ساتھ میں بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او متنی واجد خان کو توصیفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا ۔

‎ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے لیے پشاور میں کوئی جگہ نہیں ، ہر جرم کی صورت میں ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے اور بہترین کام کرنے والوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہوگی ۔

‎انہوں نے واضح کیا کہ پولیس نے قبضہ مافیا ، منشیات فروشوں ، اشتہاری مجرمان اور سوشل میڈیا پر فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف ارروائیاں مزید تیز کردی ہیں ، تاکہ عوام کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔

‎یاد رہے کہ اعلیٰ پولیس حکام کے احکامات پر پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد اور اسلحہ نمائش کرنے والے متعدد لوگوں کو گرفتار کیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں۔