تین ملکی سیریز : افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی

فوٹو : سوشل میڈیا

افغانستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی ٹیم کو 18 رنز سے شکست دے دی ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 151 رنز تک محدود رہی۔

پاکستان کی طرف سے حارث روؤف 34 اور فخر زمان 25 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، افغانستان کی طرف سے فضل حق فاروقی، کپتان راشد خان ، محمد نبی اور نور احمد نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کی۔

میچ میں عمدہ پرفارمنس پرابرھیم زدران کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل افغانستان نے مقررہ اوورز میں 169 رنز بناۓ، ابراھیم زدران نے 65 رنز بناۓ، ان کی اننگز 8 چوکوں اور ایک چھکے سے آراستہ تھی۔

صدیق اللہ اتل نے 64 رنز بناۓ اور ٹیم کے لیے 169 رنز کا اسکور کردیا۔

پاکستان کے فہیم اشرف نے چار وکٹیں حاصل کی جبکہ صائم ایوب نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے مات دی تھی۔

سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جاۓ گا۔

متعلقہ خبریں۔