
فوٹو: سوشل میڈیا
پشاور: پشاور ہائی کورٹ میں تیراہ آپریشن سے متعلق دائر درخواست پر وزیر داخلہ نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ تیراہ میں سیکورٹی آپریشن وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، مذکورہ آپریشن نہ وزارتِ داخلہ اور نہ ہی نارکوٹکس کنٹرول کے زیر نگرانی ہےـ
وزارتِ داخلہ نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ آرٹیکل 232 اور آرٹیکل 245 میں آپریشن کا ائینی فریم ورک واضح ہے، کسی بھی آپریشن کا ریکارڈ رکھنا وزارتِ داخلہ کی زمہ داری ہےـ
آپریشن میں نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی صوبائی حکومت، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی زمہ داری ہےـ
آئیندہ سماعت پر عدالت نے سیکرٹری ریلیف اور 24 رکنی کمیٹی کے مشیران کو طلب کرلیا ہےـ











