
میڈیا : سوشل میڈیا
وزیر اعلی نے خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لیے 300 ملین روپے اضافی فنڈز کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طلبہ پاکستان کے مسقبل ہیں، کل انہوں نے ملک اور صوبے کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ ہم نے اپنے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنی ہے، معیاری تعلیم اور بہتر صحت کے سہولیات ہماری اولین ترجیح ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سکالرشپس کر زریعے صوبے کے متوسط اور کمزور طبقے کوبیکساں اور بہتر تعلیمی مواقع فراہم کررہے ہے۔ تعلیمی نظام میں مارکیٹ سے ہم اہنگ مظامیں متعارف کرانے جارہے ہیں۔
سہیل افریدی نے کہا ہماری کوشش ہے کہ طلبہ فارغ التحصیل ہوتے ہی نہ صرف نوکری حاصل کریں بلکہ روزگار فراہم کرنے کہ قابل بنیں۔ اس سلسلے میں طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کر رہے ہیں تاکہ وہ بے روزگار نہ بیٹھیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، محکمہ اعلی تعلیم کے حکام، جامعات کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوئے











