بھارت کا پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں نہ کھیلنے کا فیصلہ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

سورس : سوشل میڈیا

بھارت کا پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں نہ کھیلنے کا فیصلہ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

برمنگھم میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ اف لیجینڈز لیگ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کردیا۔ بھارت کی جانب سے کھیلوں کے میدان میں بھی پاکستان کے خلاف سیاست زوروشور سے جاری ہے۔ اس سے پہلے راؤنڈ میچ میں بھی بھارت نے انکار کردیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔

زرائع کے مطابق بھارت کے پانچ کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا ہیں جن میں بھارت چیمپئن کے کپتان یووراج سنگھ ، اوپننگ بلے باز شیکھر دھون ، ہربھجن سنگھ جبکہ دونوں بھائی عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان شامل ہیں۔

راؤنڈ میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نہیں کھیلیں گے جس پر شاہد آفریدی نے ایک بھارتی کھلاڑی کو گندہ آنڈہ قرار دیا تھا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجینڈز کا فائنل 2 اگست کو کھیلا جاۓ گا۔ بھارت کے انکار سے پاکستان چیمپئن فائنل میں پہنچ گیا ، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور ساؤتھ آفریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگے۔

متعلقہ خبریں۔