
فوٹو: ایل ایس نیوز
پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے میں تبدیلی لانا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ سہیل آفریدی ایک پڑھا لکھا اور ایماندار شخص ہیں ، ہم نے اس کو اس لیے منتخب کیا کیونکہ وہ سابقہ فاٹا سے ہے اور وہ وہاں کے مسائل بخوبی جانتے ہیں ۔
جنید اکبر نے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر کے پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر الزام لگایا گیا کہ ہم طالبان کو سپورٹ کرتے ہیں ، کیا شہباز شریف نے طالبان سے نہیں کہا تھا کہ “ہم آپ کو سپورٹ کرتے ہیں، لیکن پنجاب میں دہشتگردی نہ کریں” ۔ وزیر دفاع نے اسمبلی میں افغانیوں کے بارے میں جو کہا ہم اس کے شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ، ہم نے کل کہا تھا کہ ہم طالبان سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان تین نسلوں کا لیڈر ہیں ، آپ انہیں ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتے۔ اگر کسی نے عمران خان کے ساتھ بے وفائی کی تو وہ اپنے گھر سے نہیں نکل سکے گا،خیبر پختونخوا کی زمین اس پر تنگ کردی جائے گی ۔
بدقسمتی سے جب میں کہتا ہوں کہ میں “پروو اسٹبلیشنت ہوں تو لوگ مجھے اچھی نظر سے نہیں دیکھتے”۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارا روزگار نہیں ہوگا تو ہم ہر حد تک جائیں گے ۔
آپ ہم سے ایک فیصد کا حساب مانگتے ہیں ، لیکن جو فنڈز آپ لوگوں کو دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپ کو ملتے ہیں وہ کہا جاتے ہیں ؟ دہشتگردی کیوں ختم نہیں ہوتی؟ اگر ڈنڈے کے زور پر فیصلے ہوں گے تو یہ ہمارے لیے قابلِ قبول نہیں ۔










