باجوڑ میں جرگے کے عمائدین کے سخت فیصلے ، 14 اگست پر کالے جھنڈوں کے ساتھ احتجاج

فوٹو: فیس بک

باجوڑ پریس کلب میں امن کے لیے منعقدہ جرگے میں ریاستی کاروائیوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے لیے انصاف اور جنگ میں عوام کی جان و مال کی تحفظ کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے ۔

‎جرگے عمائدین نے مطالبہ کیا کہ آپریشن میں شہید لوگوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے ، شرکاء نے فوج سے تحریری طور پر یا پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کا مطالبہ کیا کہ سول آبادی کو کسی بھی نقصان کی صورت میں فوج کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی ۔

‎ فیصلے میں کہا گیا کہ جنگ بندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک مال و جان اور آبادی کی تحفظ کی ضمانت نہ دی جائے ، جرگے نے باجوڑ بھر میں موبائل نیٹ ورک کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا ۔

‎عمائدین نے خبردار کیا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں تمام باجوڑ کے عوام خیموں کے ساتھ اسکاؤٹ اور کالونی کے سامنے خیمہ زن ہوں گے ۔

‎اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ آج جشن آزادی کے دن باجوڑ کے عوام سیاہ پرچم لہراتے ہوئے عمری چوک میں احتجاج کے لیے جمع ہو جائیں۔

متعلقہ خبریں۔