ایمل ولی کو پاکستان سے زیادہ افغانستان سے محبت ہے اور اسی غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے صوبے میں کونسلر بھی نہیں بن سکتے ، طلال چوہدری

فوٹو : سوشل میڈیا


‎اسلام آباد : وزیر مملکت طلال چوہدری نے اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو پاکستان سے زیادہ افغانستان سے محبت ہے ، اور اپنی مشہوری کے لیے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینا آپ کی عادت ہے ۔

‎وزیر مملکت نے کہا کہ اپنی سیاسی قد بڑھانے اور خود کو لیڈر ثابت کرنے کے لیے ایسے بیانات دینا بالکل ناقابلِ برداشت ہے ، “پتہ نہیں کس کو خوش کرنے کے لیے آپ پاکستان کے قومی مفاد کے معاملات پر بات کرتے ہیں” ۔

‎سفارت کاری کے حوالے سے وزیر مملکت نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی اسی سالہ تاریخ میں موجودہ دور کی کامیاب سفارت کاری کی مثال نہیں ملتی ، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں سفارت کاری اس وقت عروج پر ہے ۔

‎ایمل ولی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس لیے سربراہ ہیں کیونکہ آپ کے گھر کے بڑے پارٹی چلاتے تھے ورنہ آپ کی اہلیت اور معیار کا سب کو پتہ ہے ، آپ کی پارٹی پہلے قومی لیول پر پھر صوبائی لیول پر تھی اور اب آپ کونسلر بھی نہیں بن سکتے ، ہم نے ادھر اُدھر سے مدد کرکے آپ کو بلوچستان سے سینیٹر بنوایا لہذا آئندہ بیان دیتے وقت احتیاط کیجئے گا ۔

‎یاد رہے کہ منگل کے روز سینیٹر ایمل ولی نے سنینیٹ میں آرمی چیف عاصم منیر کے دورہ امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ جو سوداگر بنے ہوئے ہیں وہ پارلیمان میں آکر سب کو جواب دیں ، انہوں نے مزید کہا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ 20 نکاتی فیصلے سے کسی کو آگاہ نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں۔