
فوٹو: ایل ایس نیوز
پشاور( ایل ایس نیوز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوہ سردار علی امین گنڈاپور نے پختونخوا اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ 9 مئی کے بعد میرا پاسپورٹ بلاک کیا گیا، جو کہ اب بھی بلاک ہے۔
وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ اکثر لوگ میرے بارے میں کہتے ہے کہ یہ اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ اگر میں ملا ہوتا تو کیا میرا پاسپورٹ وزیراعلی بننے کہ بعد بھی بلاک ہوتا ؟
اس کے ساتھ ہی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا پاسپورٹ بلاک ہے میں ملک سے باہر نہیں جاسکتا لیکن اگر عمران خان بغیر پاسپورٹ افغانستان جانے کا کہے تو پھر مجھے طریقہ آتا ہے۔ میں وہاں پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر بھی جاسکتا ہوں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے ہدایت جاری کہ تھی کہ علی امین گنڈاپور افغانستان جائے اور باہمی مسائل اور امن وامان کے حوالے سے بات کرے تا کہ حالات کو مزید بگاڑ سے بچایا جا سکے۔











