
فوٹو : سوشل میڈیا
پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اٹھہتر سالوں سے ہم نے بلوچستان اور خیبر پختونخوہ کے لوگو کو محروم رکھا ہے۔
آپ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے 2021 میں دہشتگردوں کو آباد کیا یہ سراسر جھوٹ ہے۔ یہ دہشتگردی کسی ایک دن کی پیداوار نہیں نہ ہی اس کا الزام کسی ایک جماعت پر ڈالا جاسکتا ہے۔کبھی آپ کہتے ہیں دہشتگردی افغان مہاجرین کی وجہ وجہ سے ہے، آپ نے ان کو دکھے دے کر نکالا۔
پاکستانی قوم جانتی ہے کہ کون اس ملک سے وفادار ہے۔ پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور میں دہشتگردی سب سے کم تھی۔ کل جو الزامات لگائے گئے اس کی کوئی بنیاد نہیں۔
آپ نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا اب بس رک جاؤ، پاکستانی قوم کے خون کا ہر قطرہ ہمارے لیے معزز ہے۔
کہا پاکستان تحریک انصاف ایک نئے عزم کے ساتھ خیبر پختونخوہ کے عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے، ہم اس ملک اور صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں۔











