الخدمت فاونڈیشن کا بڑا اقدام ، سیلاب متاثرین کے لیے کے لیے 50 کروڑ روپے مختص

فوٹو : ایل ایس نیوز

پشاور ( ایل ایس نیوز ) الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوہ کے صدر خالد وقاص نے منگل کو پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ 100 کے قریب مستحق گھرانوں کو دوبارہ گھر تعمیر کر کے دے گی ، جبکہ اس کے ساتھ 60 کے قریب مساجد اور مدارس دوبارہ تعمیر کیے جائیں گے ۔

‎خالد وقاص صدر الخدمت فاؤنڈیشن کے پی کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے گھرانوں برتن سمیت دیگر بنیادی اشیائے ضرورت بھی فراہم کی جائیں گی ۔

‎پریس کانفرس میں انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاونڈیشن نے سیلاب زدگان کے لیے 50  کروڑ روپے مختص کیے ہیں جومکمل طور پر متاثرین کی بحالی پر خرچ کیے جائیں گے ۔

‎اس موقع پر خالد وقاص نے حکومتی کرکردگی پر بھی سوال اٹھایا ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب کے وقت بڑے بڑے اعلانات تو کرلیتی ہے لیکن بعد میں لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتی ہے ۔ ان کے مطابق ایسے حادثات سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی جامع منصوبہ بندی موجود نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں۔