افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2200 سے تجاوز کر گئی

فوٹو: فائل

افغانستان میں حالیہ زلزلے سے تباہ کاریاں مزید بڑھ گئیں، طالبان ترجمان حمداللہ فطرت کے مطابق اتوار کو انے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 2200 سے متجاوز کر گئی جو کہ پہلے 1400 بتائی گئی تھی جس میں سب سے زیادہ اموات کنڑ صوبے میں ہوئیں۔

حکام کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ہوا اور تقریباً 98 فیصد عمارتیں تباہ یا شدید متاثر ہوئیں۔

افغانستان میں حالیہ زلزلہ دہائیوں کی تاریخ کا ہلاکت خیز قدرتی آفات میں شمار ہو رہا ہے۔

جمعرات کی رات ایک بار پھر 6.2 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے مزید سڑکے خراب ہونے سے ریسکیو کاروائیوں میں مزید مشکلات پیدا ہوگئیں-

اس کے ساتھ ہی افغان حکومت کو وسائل کی کمی کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ 2021 میں طالبان حکومت آنے کے بعد سخت قوانین نافذ کرنے سے افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی امداد میں کانمایا کمی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں۔